• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے انٹرپول کے صدر کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی

بیجنگ (جنگ نیوز) چین نے انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن(انٹرپول) کے صدر مینگ ہونگ وائی کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی. بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے بتایا کہ مینگ ہونگ وائی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اس لیے وہ محکمہ انسداد کرپشن کے زیر تفتیش ہیں۔ واضح رہے کہ مینگ فرانس کے شہر لایون میں واقع انٹرپول کے صدر دفتر سے 25ستمبر کو اپنے آبائی وطن چین کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔ دوسری جانب انٹرپول کے سیکریٹری جنرل جرگین اسٹاک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ انٹرپول سرکاری ضابطوں کے تحت چین سے یہ درخواست کرتا ہے کہ وہ انٹرپول کے صدر مینگ ہونگ وائی کے حوالے سے وضاحت دے۔
تازہ ترین