• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے این اے 60 کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کیدھجیاں اڑا دیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید سرعام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے، اتوار کو وفاقی وزیر این اے 60 میں شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔وفاقی وزیر میڈیا کی نظر سے نہ بچ سکے اور انہیں میڈیا نے گھیر لیا۔
تازہ ترین