گوجرانوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کےمطابق قتل کا یہ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے اسلام والا میں پیش آیا، جہاں پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے رینٹ اے کار کے مالک ضیغم اور اس کے دوست قیصر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے، واقعے کے بعد سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔