• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آب دوز، کشتی اور ہوائی جہاز کا حامل’’ ڈرون‘‘

ڈرون ٹیکنالوجی کی دنیا میںحیرت انگیز جدت سامنے آرہی ہے ۔ایک کمپنی نے ایسا واٹر پروف ڈرون بنایا ہے جو پرواز کے ساتھ ساتھ پانی پر تیر سکتا ہے اورآبدوز کی طر ح غوطہ بھی لگا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا کنٹرول بھی مکمل واٹر پروف ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فضا میں 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے ۔ اس میں 4 کے کیمرا ،ساکت (اسٹل ) فوٹو گرافی اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں ۔اگر چہ یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 17 منٹ تک بآسانی اڑسکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک کلومیٹر بلندی تک جا پہنچتا ہے۔ 

اس میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے علاوہ ازیں موبائل ایپ سے بھی اسے قابو کیا جاسکتا ہے۔ اسپرائے پانی سے تیرتے ہوئے اچانک ڈرون بن کر فضا میں بلند ہوسکتا ہے ،جس کا سارا منظر آپ ریموٹ کنٹرول کے مانیٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی ویڈیو بیک وقت کئی پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ امریکی ماہرین کو اس کی تیاریا ور ڈیزائننگ میں تقریبا ً2 برس لگے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین