• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خسرہ سے بچائو کی مہم چلائی جائیگی ‘ ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں 5 تا 27 اکتوبر 2018 خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی 12 روزہ مہم چلائی جائے گی ، مہم کے دوران ضلع بھر میں 9 ماہ سے 5 سال تک کے عمر کے387137 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے لئے ضلع کوئٹہ کو 50 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ، جبکہ 50میڈیکل آفسرز کی نگرانی میں 369 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ڈی ایچ او اور یونیسف کے نمائندے بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ خسرہ ویکسین محفوظ ہے یہ ملک بھر میں سرکاری مراکز صحت اور مہم کے دوران قائم کردہ خصوصی مراکز سے مفت دستیاب ہیں ، بچوں کو 15 ماہ کی عمر تک 6 بار ویکسین دینے سے انہیں کئی جان لیوا بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ، تمام والدین جنہوں نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرایا ہے یا پھر 24 گھنٹے پہلے بھی اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگوایا ہے تب بھی بچوں کو مہم کے دوران ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔
تازہ ترین