کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گلستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ شفقت انور نے بتایا کہ پیر کی رات گلستان کے علاقے عبدالرحمن زئی بازار میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں5سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیادھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ایف سی ،پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔