• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب برآمدگی کیس ، شرجیل میمن کو 23اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم

عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے وکیل نے سیکورٹی خدشات پرحاضری سےاستثنی کی درخواست دی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکورٹی فراہم کرنا سندھ حکومت کا کام ہے۔

شرجیل میمن کے وکیل نعیم قریشی نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو سکیورٹی خدشات ہیں۔جس پر عدالت نے کورٹ پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین