• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی دلچسپی ہاکی کودرست سمت میں گامزن کریگی، محمدثقلین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی وائٹ ہاکی ٹیم کے چیف کوچ سابق ہاکی اولمپئن محمد ثقلین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والی وائٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے دس، دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیم کی ملاقات کے بعد اسلام آباد سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد کسی بھی ایونٹ میں قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد حکومتی شخصیت نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی یہ اچھی بات ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہےاور وہ زیادہ محنت سے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں اس کھیل میں عمدہ نتائج کےلئے مثبت سوچ رکھتے ہیں اور انہوں نے کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعظم کی ذاتی دل چسپی سے جلد پاکستان ہاکی میں بہتر سمت میں گامزن ہوجائے گا۔ قومی وائٹ ہاکی ٹیم کے مستقبل کے منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے بعد پی ایچ ایف ہمیں جو بھی پلان دے گی اس کے بارے میں حکمت عملی بنائیں گے۔
تازہ ترین