• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسیکیوٹر جنرل نیب تقرری،عدالت عالیہ نے چیئر مین نیب سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب ، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاو نت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اصغر حیدر کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تقرری میں آئینی تقاضوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔ اس پر فاضل جسٹس نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین