امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے دعوے اور وعدے بھول کر آئی ایم ایف کے در پر چلی گئی ۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قوم پہلےہی قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے، مزیدقرضہ لینےسےآنےوالی نسلیں قرضوں کےبوجھ تلےمزیددب جائیں گی ۔
ان کا کہناتھاکہ حکومت کوآئی ایم ایف پرپارلیمنٹ میں بحث کرکےسیاسی جماعتوں،قوم کواعتماد میں لیناچاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نےروپے کو کاغذ کا ایک بے وقعت ٹکڑا بنا کر رکھ دیاہے،اب تو’ ٹکا اور افغان کرنسی ‘ بھی پاکستانی روپے کا منہ چڑارہے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کی ترقی کی گاڑی ایک جگہ رک گئی ہے،قرضوں سےنجات کاایک ہی راستہ ہےکہ اسلام کامعاشی نظام نافذاورسودکاخاتمہ کیاجائے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ عوام نےحکومت سےجوامیدیں اور توقعات وابستہ کی تھیں وہ سراب نظرآنےلگی ہیں،2ماہ گزرنے کے بعدبھی حالات میں بہتری کے کوئی آثار نہیں پیدا ہوئے۔