میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کے قصبے سٹگیس میں منفرد ریس کا اہتمام کیا گیا جس کے شرکاء کو خون آشام بلاؤں سے بچتے بچاتے ایک مقررہ مقام تک پہنچنا تھا۔ ورلڈ زومبی ڈے کی مناسبت سے منعقد کی گئی اس سالانہ واک میں سیکڑوں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے خون آشام بلاؤں کا روپ دھار کر شرکت کی جس نے شہر کی سڑکوں پر خوف طاری کردیا۔ واضح رہے کہ زومبی ڈے کے موقع پر ہر سال مختلف ممالک میں اس خوفناک پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ اس دن کومنانے کا آغاز سال 2006میں امریکی شہر پٹسبرگ سے ہوا تھا۔