کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا اجتماع ارکان 22 اکتوبر کو سہ پہر 4 بجے صوبائی دفتر میں ہوگا جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق خصوصی طور پر شرکت کریں گے امیرضلع کوئٹہ مولانا عبد الکبیر شاکر نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے سوالات تحریری طور پر 15اکتوبر تک ضلعی دفترتک پہنچادیں ۔