• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، کاشت کاروں کے دھرنے کا تیسرا دن

ملتان میں نہری پانی پر قبضہ کرنے پر کاشت کاروں کا محکمہ انہار کے دفتر کے سامنے دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔

کاشت کاروں کا مطالبہ ہے کہ چھوٹے کاشت کاروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے ۔

نہری پانی نہ ملنے کے خلاف ملتان سے ملحق علاقے شجاع آباد کے کاشت کاروں نے آج تیسرے روز بھی محکمہ انہار کے دفتر کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے۔

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ علاقے کے بڑے زمینداروں نے نہری پانی پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ 2ہزار ایکٹر کے زرعی رقبے کو صرف 100 ایکٹر جتنا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم پانی ملنے کی وجہ سے ان کی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں، مٹوٹلی نہر سے چھوٹے کاشت کاروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے ورنہ دھرنا جاری رہے گا۔

تازہ ترین