• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مہوش حیات اب گلوکاری بھی کریں گی

پاکستانی ایکٹریس مہوش حیات اب گلوکاری بھی کر تی نظر آئیں گی۔

فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رؤف ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں۔

جس کے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اسد صدیقی کا انتخاب کیا ہے۔

وجاہت نے انسٹاگرام پر مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ’ویب سیریز کے گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے، جسے مہوش حیات گا رہی ہیں‘۔


مہوش اس وقت سیریز کی عکس بندی میں مصروف ہیں.


جس میں ان کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں اسد صدیقی جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین