• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی، پاکستان رینجرز کا فلیگ میٹنگ کا مطالبہ

ہیڈ مرالہ (نامہ نگار، مانیٹرنگ سیل) بجوات سیکٹر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی پاکستانی پوسٹ پنج تھالی پر فائرنگ سے 1 شہری زحمی ہو گیا ہےجس پر احتجاج کیلئے پاکستان رینجرز کی جانب سےفلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سیالکوٹ کے گاؤں سکھیال میں محمد حنیف نامی کسان اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا کہ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔زخمی شہری کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔معصوم شہری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیلئے پاکستان رینجرز کی جانب سےفلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین