• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان لوبان کی یمن کی جانب پیش قدمی جاری ہے، ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق طوفان اب یمن سے صرف ڈھائی سو کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اس وقت 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طوفان اتوار کو یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

اس سے قبل طوفان لوبان کے کچھ اثرات پاکستان کے ساحلی علاقوں پر مرتب ہونے کی خبریں گرم تھیں جو کہ طوفان کی پاکستان سے بتدریج بڑھتی دوری کے باعث دم توڑ چکی ہیں۔

ادھر خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا طوفان تتلی بھارتی ساحلی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں تباہی مچا چکا ہے اور اس کا زور آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے۔

طوفان تتلی کے نتیجے میں ان علاقوں میں مختلف حادثات کے باعث 9افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

تازہ ترین