ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے ملتان سمیت پنجاب کے 6پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے ترقیاتی وغیرترقیاتی فنڈز روک دیئے ہیں جس سے ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ملتان پی ایچ اے نے غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں30کروڑ جبکہ ترقیاتی فنڈز کے لئے10کروڑ روپے کی ڈیمانڈ حکومت کو بھیجی تھی،جس پر گزشتہ روز محکمہ کوواضح طورپر آگاہ کردیا گیا کہ انہیں رواں مالی سال 40کروڑ روپے نہیں ملیں گے،لہٰذا وہ اپنے وسائل خود پیدا کرکے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کے استعمال کو یقینی بنائیں،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر پہلے ہی کام بند ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں سیلف انکم پر چلائی جارہی ہیں،ذرائع کے مطابق اگر حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملے تو گرین مہم ناکام ہوجائیگی جبکہ ملازمین بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرفاقہ کشی کے شکار ہو جائیں گے۔