• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،شاہ محمود

دوشنبے(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مابین کثیرالجہتی تجارت کے شعبے میں تعاون اور ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے‘پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے‘ باہمی تعاون سے ہی مشترکہ اہداف کا حصول ممکن ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 17ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔شاہ محمود قریشی نے دوشنبے میں تا جکستا ن کے صدر امام علی رحمانوف سے بھی ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین