• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کو ہرانے والے کی نااہلی کا فیصلہ معطل

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن ٹربیونل نے پنجاب اسمبلی کی نشست پرشاہ محمود قریشی کو ہرانے والے آزاد امیدوار سلمان نعیم کی نااہلی کا فیصلہ معطل کر دیا اور ان کی رکنیت بحال کردی میڈیاکے مطابق الیکشن ٹریبیونل میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 میں شاہ محمود قریشی کوشکست دینے والے آزاد امیدوارمحمد سلمان نعیم کی کم عمری کے باعث الیکشن کالعدم قراددینے سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیا ر کیا کہ الیکشن کمیشن نے کم عمر ہو نے کو جوازبنا کریکم اکتوبرکو نااہل قراردیا جب کہ کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس نااہل کرنے کا اختیارنہیں، یہ اختیارالیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔
تازہ ترین