وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 50 گاڑیوں کے شاہانہ قافلے میں سیہون پہنچے، قافلے میں 3 اضلاع کی 12 پولیس موبائل اور انتظامی مشینری کے افسران کی 20 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جب سیہون پہنچے تو آگے پیچھے 50 سے زائد گاڑیاں ان کے پروٹوکول میں شامل تھیں، انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو پروٹوکول دینے میں اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔
قافلےمیں شامل 50 گاڑیوں میں سیہون، بھان ، سعید آباد اور دادو تھانے کی 12 موبائلیں، دادو ، جامشورو اور حیدرآباد کی اہم انتظامی مشینری کے افسران کی بھی 20 سے زائد گاڑیاں قافلے میں موجود تھیں۔
وزیراعلیٰ کے قافلے کے باعث انڈس ہائی وے جام ہوگیا۔