پیرس : بین ہال
’ فرانس کے عوام۔ میری مدد کریں‘‘،یہ وہ الفاظ تھے جسے سننے کیلئے ان کے حامی منتظر تھے۔
چھوٹے جزائر غرب الہند میں گزشتہ ماہ فرانسیسی علاقوں کے دورے پر صدر ایمانوئیل میکرون اپنے ناقابل عمل بلند خیالات سے نیچے آئے اور تیزی سے توجہ کھوتے عوام سے دوبارہ منسلک ہونے کی کوشش کی۔بارہا فاش غلطیوں کے بعد، ان کی حکومت کے اندر ایک سیکیورٹی معاونت اور کشیدگی سے متعلق ایک اسکینڈل،ایمانوئیل میکرون مغرور اور رابطے سے دور دیکھا گیا، ان کے اینٹیلیز کے دورے کو نظام عمل سے دوباہ لیس کرنا سمجھا جارہا ہے۔
پھر یہ بدقسمتی تھی کہ دورے کے بارے میں سب سے زیادہ باتیں دو طاقتورنوجوانوں کے پہلو میں صدر کی کھسیانی ہنسی والی سیلفی کے حوالے سے کی گئیں جن میں سے ایک اپنی درمیانی انگلی لہرا رہا تھا۔ ایمانوئیل میکرون کے ناقدین نے ان کے عہدے کی مبینہ ذلت پر بحث پر زور دیا۔بائیں بازو کی رہنما میرین لی پین نے ٹوئیٹ کیا کہ ناقابل معافی۔
ایمانوئیل میکرون کو چند دنوں بعد زیادہ سنجیدہ جھٹکا لگا جب ان کے وزیر داخلہ گیراڈ کولب نے حکومت سے واک آؤٹ کیا، صدر کی ان سے رکنے کی اپیل کو انہوں نے اعلانیہ طور پر رد کردیا،یہ کئی ماہ میں تیسری وزارتی روانگی تھی۔
ایک فرانسیسی اخبار میں ایک ظالمانہ کارٹون میں مسٹر کولمب کو اپنی درمیانی انگلی قابو میں رکھتے ہوئے کے ساتھ صدر کو دو وزراء کے پہلو میں دکھایا گیا۔
ان کی لوگوں کے ساتھ زیادہ رابطے کرنے کی کوشش کے باوجود ایمانوئیل میکرون اپنی مدد خود نہیں کرسکتے ہیں۔فرانس کے پانچویں جمہوریہ کے 60 سالہ جشن منانے کیلئے جمعہ کو چارلس ڈی گوول کے آبائی گاؤں کے دورے پر صدر نے جنرل کے قول کی یاددہانی کرائی تھی کہ فرانسیسی کو شکایت کرنے کا کوئی حق نہیں تھا۔
ایمانوئیل نے اتفاق کیا کہ ’اگر ہم سب اس جیسے ہوں گے تو ملک ایک مختلف جگہ ہوگا، ہمیں ادراک نہیں کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں۔
ان کی منظوری کے ساتھ ریٹنگ تقریبا 33 فیصد پر ہوا میں معلق ہے، بہت سے متعجب ہیں کہ آیا وہ اپنے حالیہ پیشرو جیسی مشکلات میں گھر جائیں گے، مقبولیت میں تیزی سے کمی جو امنگوں کو ختم اور شکست کی جانب لے جاتی ہے۔
ایمانوئیل کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ ان کی مشکلات کا جواب ان کی خود بینی، رابطوں میں مزید نظم وضبط اور ان سب سے بڑھ کر ٹھوس تبدیلیاں لانے کیلئے ان کے وسیع اصلاحات کے منصوبے کے ساتھ جڑنے رہنے میں چھپا ہے۔
ایک حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی جلد باز ہیں۔وہ نتائج چاہتے ہیں، وہ ایمانوئیل میکرون پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وہ ابھی بھی کرتے ہیں۔ لیکن وہ ہم سے سوال کرتے ہیں۔وہ ابھی بھی جانتے ہیں کہ صورتحال مستقل نہیں ہے۔ لیکن وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا یہ فائدہ دے گی۔ چیزوں کی تاثیر کم ہونے کے مقابلے میں اس مرحلے پر کچھ بھی برا نہیں ہوگا۔
حکومت اصلاھات کے پروگرام کی آئندہ لہر کے ساتھ آگے بڑحنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔سرکاری ریلوے کو ترقی دینے کے عمل اور غفلت پر قابو پانے کے قوانین میں نرمی کے بعد یہ اپنے فراخدلانہ بیروزگاری انشورنس نظام کی لاگت میں کمی اور کام لینے کے لئے بیروزگاروں کے لئے مزید مراعات پیدا کرنا چاہتی ہے۔
سینئر حکام کے مطابق ان کے پاس پینشن کے نظام کو منصفانہ ،فوائد کی تنظٰم نو کو شروع کرنے اور مزید لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لئے خدمات کے منصوبے ہیں۔پارلیمنٹ میں بل کے اندر کاروبار کو چلانے کیلئے آسان بنانے کے لئے کئی اقدامات ہیں۔ ترقی پر اس کا مجموعی اثر معمولی ہوسکتا ہے لیکن خزانے کے لئے کسی قیمت کے بغیر کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اہلیت کو بہتر بنانا چاہئے۔
ایمانوئیل کے چند وفاداروں کا کہنا ہے کہ یہ صرف اصلاحات کی صطح نہیں ہے بلکہ ان پر کس طرح عمل ہوتا ہے یہ اہم ہے،ایک صدر کی ملامت کا مفہوم جو ایلزے پیلس سے قلیل امداد کے ساتھ ملک کو چلانا چاہتے ہیں۔
رکن پارلیمان اور لا ریپبلک این مارچ کے بانیوں میں سے ایک اسٹانسلا گورینی نے کہا کہ فاش غلطیوں سے پریشان اور مشتعل ہونے والا میں سب سے پہلا شخص تھا۔ لیکن ہم کس طرح واپس اپنے مقام پر آتے ہیں؟اصلاحات پر سمت کی تبدیلی کے ذریعے نہیں۔ ہمیں تبدیلی لانے کے لئے این مارشے کے بہت اہم بنیادی اصول عوام اور سول سوسائٹی کو بااختیار بنانے کے ساتھ دوبارہ جڑنے کی ضرورت ہے ۔
ایک سینئر حکام نے ایمانوئیل میکرون کے مسائل کے پیمانے کی تخفیف کی۔ بریگژٹ، کاتلان کی علیحدگی پسندی، انگیلا مرکل کی اتحادیوں کے ساتھ لڑائی اسٹیبلشمنٹ مخالف اطالوی حکومت کا مارکیٹ کے ساتھ ٹکراؤ اور برسلز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اطراف میں دیکھیں۔دیگر نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے درمیان فرانس کی تیزی سے بہتر ہوتی تصویر کی نشاندہی کی،جزوی طور پر ابتداء میں ٹیکس پر غیر مقبول انتخاب کے نتیجہ میں امیروں کی حمایت پر قیاس کیا۔
ایمانوئیل میکرون کیلئے چیزیں بہت جلد بہتر ہوسکتی ہیں۔2019 میں بشمول ضائیداد ٹیکس کی کمی اور سوشل چارجز میں کمی کے ہاؤس ہولڈ پر ٹیکس خالص 6 ارب یورو کم ہوگا۔
تھنک ٹینک انسٹیٹوٹ مونٹیگن کے لارنٹ بگورگن نے کہا کہ وہ اصلاحات اور نتائج کے درمیان مشکل صورتحال میں ہیں، جو شاید سب سے مشکل جگہ ہے۔
دوسرا سوال ایمانوئیل میکرون کے اقتدار میں آنے سے فرانس کے سیاسی نظام میں ہلچل کے بعد سے دوسرے رائے شماری کی قانونی حیثیت اور تاریخی موازنے پر سوال کرتے ہیں۔ قدامت پسندوں اور بائیں بازو سے ایمانوئیل میکرون کے مخالفین ابھی بھی قوی خطرہ ہیں لیکن ان کی مجموعی انتخابی اپیل محدود نظر آتی ہے۔ مرکزی دھارے کی حزب اختلاف کی جماعتیں تذبذب میں ہیں۔
ایمانوئیل میکرون کے کچھ سینئر حامیوں کے ذہن میں ایک سابق رہنما ہے لیکن وہ فرانسیسی نہیں ہے۔ یہ سینٹر لیفٹ چانسلر گیرہارڈ شرویڈر ہیں جنہوں نے صرف اپنی پارٹی کو الگ کرکے جرمنی کے اقتصادی ماڈل کو جدید بنایا اور اصلاحات کے پھل دینےسے قبل ہی وہ انتخابات ہار گئے۔
ایک نے کہا کہ سیاست صرف نتائج کے بارے میں نہیں ہے، کبھی کبھی وہ بہت دیر سے آتے ہیں۔