• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ آکسفورڈ سوسائٹی کی سرگرم رکن منتخب

نوبل انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ سوسائٹی کی سرگرم رکن بن گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 21 سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے نامور مباحثہ کلب کی سر گرم رکن بن گئی ہیں۔

ملالہ کلب کی جانب سے کرائے جانے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیتی ہیں جس کے سبب انہیں کلب کی سر گرم رکن منتخب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب گزشتہ برس متنازع حیثیت سے خبروں میں نمایاں رہا، جب ایک مباحثے کے دوران کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوعمر ممبران نے نشے کی حالت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کوشش کی اور عملے کو دھمکایا۔

ماضی میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اورمارگریٹ تھیچر اور نامور بی بی سی میزبان نِک روبنسن آکسفورڈ سوسائٹی کے سرگرم رکن رہے ہیںجس کے بعد اب ملالہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

تازہ ترین