• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفل میلاد مصطفیٰؐ شایان شان طریقے سے منائیں گے، فیصل محمود

برمنگھم (پ ر) برمنگھم نعت کونسل کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت کونسل کے جنرل سیکرٹری مرزا فیصل محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ6ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰﷺ شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اجلاس میں برمنگھم نعت کونسل کے سیکرٹری مالیات خالد حنیف، ماجد رضا، فرحان سجاد، کامران نواز، قاری مشتاق کلروی، نوید اسحٰق، انجم علی، ملک آصف کے علاوہ جہلم فورم مڈلینڈ کے صدر نعمان سعید، جنرل سیکرٹری شکیل ڈار اور عمران بشیر نے شرکت کی۔ مرزا فیصل محمود نے کہا برمنگھم نعت کونسل ہر سال کی طرح امسال بھی محفل میلاد مصطفیٰﷺ شایان شان طریقے سے منائے گی۔ جس میں عالم اسلام کے جید علمائے کرام، قاری حضرات معروف ثناء خواں اور بڑی تعداد میں عشاق شریک ہوں گے۔ محفل میلاد مصطفیٰﷺ میں ایک عدد عمرہ کا ٹکٹ بمعہ پیکیج مفت دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ محفل میلادﷺ میں موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی جائے گی۔
تازہ ترین