• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو ملک کی سلامتی کیلئے اپنا کردار اداکرناہوگا، شہر یارآفرید ی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یارآفرید ی نےکہا ہے کہ ہمیں جامعات کی مددکرکے انہیں اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ مملکت خدادپاکستان کو اس کا صحیح مقام دلانے میں کرداراداکرسکیں۔وہ جامعہ کراچی کے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں طلباوطالبات خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے انہوں نے ملک بھر کی جامعات اور بالخصوص ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔طلبہ کو ملکی حالات کا اداراک ہونا چاہیئے اور ملک کی بقاءوسلامتی کے لئے اپنا کردار اداکرنا چاہیئے۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان نے کہا کہ پاکستان کی طرح جامعہ کراچی کو بھی چینلجز کا سامنا ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ ہم ان مشکل حالات سے نبر د آزماہوسکیں گے۔
تازہ ترین