• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو خواتین سمیت پانچ افراد کےقتل کا کیس سیشن کورٹ اٹک منتقل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے دو خواتین سمیت پانچ افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کا کیس سیشن کورٹ اٹک منتقل کر دیا، دس جون 2018کو درج ہونے والے کیس میں گزشتہ روز پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا تھا ۔اس کیس کا مدعی محمد وسیم جو شادی شدہ اور چار بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا نے ایک طلاق یافتہ عیسائی خاتون کو مسلمان کر کے شادی کر لی جس کا بدلہ لینے کیلئے خاتون کے سابق شوہر حنوک مسیح سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور زاہد پرویز مسیح سکنہ حضرو نے وسیم کی دونوں بیویوں اور تین بیٹوں کو ایک کمرے میں بند کر پانچوں کے ہاتھ باندھے اور سر تن سے جدا کر ڈالے۔ گزشتہ روز ملزمان کی طرف سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کر کے کیس سیشن کورٹ اٹک منتقل کرنے کی درخواست فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد منظور کرتے ہوئے عدالت نےکہا کہ چونکہ وقوعہ بند کمرے میں ہوا ہے اس لئے دہشت گردی نہیں بنتی، اس کے علاوہ مقدمہ میں قتل کی دفعہ بھی ہے اس میں بھی سزا ہوگی ۔مدعی بھی اپنے بیان میں بتا چکا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس شادی کا بدلہ لیں گے۔
تازہ ترین