• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب کی سروس کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب وڈیوز تک رسائی معطل ہو گئی تھی، یوٹیوب سروس اچانک بند ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، موبائل فون پر بھی یوٹیوب وڈیو چلانا ناممکن تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب پر وڈیو سروس کی فراہمی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ میں بھی متاثر رہی۔


ٹیم یوٹیوب کا کہنا تھا کہ یوٹیوب ٹی وی اور یو ٹیوب میوزک تک رسائی میں ایشوز کا سامنا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین