• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراج کیپٹل ’کے الیکٹرک ‘ کے شیئرز فروخت کرنا چاہتی تھی،امریکی اخبار

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراج کیپٹل نامی کمپنی کے الیکٹرک کے شیئرز فروخت کرنے کی  خواہشمند تھی اور اس کام میں مدد کےلئے شریف برادران کو 2 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی گئی ۔

امریکی اخبار کے مطابق ابراج کیپٹل نے نوازشریف اور شہبازشریف کو 2کروڑ ڈالر کی پیشکش نوید ملک نامی ایک بزنس مین کے ذریعے کی ۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے بعد ابراج کیپٹل کے سربراہ عارف نقوی اور شریف فیملی کے وکیل نے خبر کی تردید کی اور کہا کہ ان کی نوید ملک نامی کسی شخص سے ایسی کوئی بات نہیں ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس بارے میں امریکی اخبار کو نوٹس دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین