• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقائق معلوم کئے بغیر سعودی عرب کو قصور وار ٹھہرانا ٹھیک نہیں، امریکی صدر

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حقائق معلوم کیے بغیر سعودی عرب کو قصوروار ٹھہرانا ٹھیک نہیں،ہمیں سعودی عرب پر الزامات لگانے سے قبل حقیقت سامنے آنے کا انتظار کرنا چاہیے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے مذاکرات کے موقع پر کہا کہ لاپتہ صحافی سے متعلق مکمل تفتیش سعودی عرب کرے گا، ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتشدد تفتیش کے دوران پہلے سعودی صحافی کی انگلی کاٹی گئی، بعدازاں انہیں زندہ ہی ٹکڑوں میں تبدیل کردیا گیا، آئی ایم ایف کی سربراہ نے معروف صحافی کی مبینہ گمشدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کا دورہ اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی جبکہ ایران اس تمام معاملے پر اب تک خاموش ہے اور کوئی بھی سرکاری بیان جاری نہیں کیا تاہم ہفتہ وار بریفنگ میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران واقعات کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے ʼکو انٹرویو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب پر الزامات لگانے سے قبل حقیقت سامنے آنے کا انتظار کرنا چاہیے اور الزامات ثابت ہونے سے قبل کسی کو مورد الزام ٹھہرانا اچھی بات نہیں۔
تازہ ترین