اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ہری پور میں منشیات کیخلاف خبریں دینے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارے گئے صحافی سہیل احمد خان کے بہیمانہ قتل کیخلاف پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی ہدایت پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام آج دوپہر اڑھائی بجے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا، آرآئی یو جے کے سیکرٹری جنرل علی رضا علوی نے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔