• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس، فواد خان پرُ کشش مردوں کے لیے نامزد



پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس اور فواد خان کو دنیا کے 100 پر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیےنامزد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2018 کی 100پر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیےدنیا بھر سے خوبصورت اور پر کشش مردوں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس اور فواد خان کا نام بھی نامزد کیا گیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’most handsome men 2018‘ نے پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عمران عباس اور فواد خان کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ انہیں سال 2018 کے پر کشش ترین مردوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


بعداز اداکار عمران عباس نے وہی تصویراپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’ انہیں دنیا کے 100 پرکشش ترین مردوں کی ایک اور فہرست میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔‘


پر کشش ترین مردوں کی فہرست کے لیے فواد خان کا نام پہلی مرتبہ نامزد نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس سے قبل وہ ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کے لیے بھی نامزد ہوچکے ہیں اور نا صرف نامزد ہوئے بلکہ انہوں نے اس فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔

فواد خان اورعمران عباس کے علاوہ اس فہرست میں بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن، فٹبالر لیونل میسی، ہالی ووڈ گلوکار زین ملک، ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف، بریڈ پٹ، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایان سمر ہالڈراور دیگر شال ہیں۔

تازہ ترین