امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج پھر حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آگے کشکول لے کر کھڑی ہے اورمہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔
اٹک میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 100 دن کا پلان دینے والے آج 600 دن اور 2 سال کی بات کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ چہرے ایک دفعہ پھر برسراقتدار ہیں۔ سب کا بلا تفریق احتساب ضروری ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے ناسور میں ڈوبے چہرے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کیسے احتساب کریں گے۔