• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: قندھار میں انتخابات ایک ہفتے کیلئے مؤخر

افغانستان کے صوبے قندھار میں انتخابات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیئے گئے۔

افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز گورنر کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے بعد انتخابات ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

افغان الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قندھار کے عوام حملے کے بعد ووٹ ڈالنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کل ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے حملے کے بعد قندھار میں الیکشن مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاؤنڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں گورنر قندھار اورتین امریکیوں سمیت 12افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تازہ ترین