کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے احتجاجی شیڈول کے مطابق آج ہفتہ 20اکتوبر کو گوادر، ژوب اور شیرانی کے اضلاع میں جلسے اور مظاہرے ہوں گے جلسوں سے مرکزی قائدین، حبیب الرحمن مردانزئی، محمد خان نوشیروانی ملک ظفر جاوید، جمیل الدین کاکڑ اور دیگر مقررین خطاب کریں گے ۔