• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ٹرین حادثے پر وزیراعظم کا افسوس

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے شہر امرتسر میں ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پراظہارافسوس اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت میں خطرناک ٹرین حادثے کا سن کر بہت افسوس ہوا، لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔‘

واضح رہےبھارتی شہر امرتسر کے قریب ٹرین حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ یہ واقعہ سہرہ کے تہوار کے موقع پر پیش آیا جب لوگ ٹرین کی پٹری پر بیٹھے ’راون ‘ کے پتلے کو جلتا دیکھ رہے تھے، شور کی وجہ سے لوگ ٹرین کی آواز نہ سکے اور اس کی زد میں آگئے۔

ریلوے حکام کے حوالے سے ایک بھارتی چینل کا کہنا تھاکہ ’مخالف سمت سے 2 ٹرینیں ایک ہی وقت میں آنے کی وجہ سے لوگوں کو بھاگ کر جان بچانے کا موقع نہیں مل سکا‘۔

تازہ ترین