• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے دوران افغانستان میں حملے، دھماکے، 4پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں آج ہونے والے عام انتخابات کے دوران دہشت گردوں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے دوران صوبے غور میں شدت پسندوں کے حملے میں4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

کابل میں تین دھماکے ہوئے ہیں،جن میں 2پولیس اہلکاروں اورشہری سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

افغان صوبے غور میں شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں پر پولنگ اسٹیشن اپنی ڈیوٹی کے لیے جاتے ہوئے حملہ کیا گیا، حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں3 پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے رپورٹ ہوئے ہیں، ایک دھماکا شمالی کابل میں وقاع اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا۔

اس کے علاوہ افغان وزارت داخلہ نے مزید دو پولنگ اسٹیشنوں پر بھی دھماکوں کی تصدیق کی ہے، ان دھماکوں میں 2پولیس اہلکارں سمیت 4شہری زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین