• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ری فنڈنگ کا نیا نظام لارہے ہیں،اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معاشی آزادی کے بغیر نیشنل سیکیورٹی کاکوئی تصور نہیں ،ہمارا ہدف محصولات میں اضافہ ہے۔

کراچی میں تاجروں سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس ری فنڈنگ کا نیا نظام لارہے ہیں،نیپرا کی تجویز ہے کہ بجلی مزید 3 روپے 89 پیسے مہنگی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے قرض لیں گے اور انہیں اچھا منافع ادا کریں گے ،پنجاب میں ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت کم کی ، پیٹرولیم پر ٹیکس کم کیے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ خواہشات کی بنیاد پر نہ حکومت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں نہ انڈسٹری کے ہوں گے پٹرولیم پروڈکٹس پاکستان کی سب سے بڑی امپورٹ ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ معاشی صورت حال سے بخوبی واقف ہیں، پیٹرولیم پر ٹیکس کم کیے ہیں،ہم نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی بلکہ پنجاب میں ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت کم کی ۔

اسد عمر نے تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کےلئے چیئرمین ایف بی آر سے میٹنگ کرنے کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ ایف بی آر کی درخواست ہے کہ ان کی بھی فورس بنائی جائے۔

تازہ ترین