• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد،بنگلے میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزمان زخمی ساتھی سمیت فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان کی بنگلے پر ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزمان کا گھیراؤ کرلیا، مقابلے میں زخمی ملزم ساتھیوں سمیت چھینی ہوئی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں واقع ایک بنگلے پر 4مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور یر غمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، تاہم اسی دوران مددگار پولیس کو واردات کی اطلاع مل گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا ہے، تاہم ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ایک شہری کی گاڑی چھین لی اور زخمی ملزم سمیت فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور نیو ٹاؤن کے علاقے میں واقع یوکے اپارٹمنٹ کے قریب ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان چھینی ہوئی گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے چھینی ہوئی گاڑی کو مالک کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین