• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن ،گرانٹ کی درخواست پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

لاہور( جنگ نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے حکومت کو ورلڈکپ کی تیاریوں اور بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 8کروڑ کی فوری گرانٹ جاری کرنے کیلئے دی جانے والی درخواست پر ٹھوس پیش رفت نہ ہو سکی ، پی ایچ ایف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ درخواست پر ہر بار ایک نیا اعتراض لگادیا جاتا ہے، آڈٹ رپورٹس کا تقاضہ کیا جارہا ہے جبکہ ہمارا موقف ہے کہ ہر طرح کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں لیکن فی الوقت جو گرانٹ فوری درکار ہے اسے ریلیز کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سے آٹھ کروڑ کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں آدھی رقم کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونسز اور دوسرے بقایا جات کی ادائیگی میں خرچ ہوجائیں گے، ادھار مانگ کر ہوٹل بکنگ کی دواقساط جمع کرواچکے، گیارہ ہزار ڈالر کی آخری قسط کے لئے تیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن ہے۔
تازہ ترین