رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی صدر انصاف لائیرزفورم مخدوم سیدذوالفقارحیدرشاہ ایڈوکیٹ نےن لیگی رہنمانہال ہاشمی کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےکامطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ پاک افواج اورعدلیہ کےخلاف زہر اگلنے والےملک وقوم کےدشمن ہیں۔وہ سابق سینیٹرنہال ہاشمی کےخلاف تھانہ اے ڈویژین کےقائم مقام ایس ایچ اومہر ظہوراحمدکومقدمہ کی درخواست دینےکے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری انصاف لائیرزفورم ملک مدنی کھوکھر ایڈوکیٹ کےہمراہ میڈیاسےگفتگوکررہےتھے۔انہوں نےکہاکہ نہال ہاشمی نےملک دشمنوں کےایجنڈےپرعمل کرتےہوئے پاک افواج اور عدلیہ کےخلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی جس سےہرمحب وطن کی دل آزاری ہوئی ہے‘افواج کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی بدولت ملک میں امن ہے‘عدلیہ کےجرات مندانہ فیصلوں کی بدولت کرپٹ سیاستدانوں کےگردگھیرا تنگ ہواہےجس سےوہ بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔ قائم مقام ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن مہر ظہوراحمد نےدرخواست وصول کرتےہوئےکہاکہ ڈی ایس پی سٹی سےمشاورت کےبعدکارروائی عمل میں لائی جائیگی۔