اوکاڑہ (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لئے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی،مذہبی جماعتوں سے لیاقت بلوچ رابطہ کریں گے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن اورسابق آصف زرداری کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ ماہ متوقع اجلاس کے حوالے سے بات چیت کی اورآصف زرداری نے اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی۔اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے مولانا فضل الرحمٰن تمام جماعتوں کے سربراہوں سے خود ملاقاتیں بھی کریں گے۔