• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، جامعہ کراچی کی ڈگریوں کی فروخت ٹیچر گرفتار، جامعہ کا کلرک ملوث

ملتان (نمائندہ جنگ)کراچی یونیورسٹی کی جعلی ڈگریاں جنوبی پنجاب میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پراینٹی کرپشن نےکارروائی کرتے ہوئے میلسی کے سرکاری سکول کے ٹیچر کو گرفتار کر لیا،گرفتار والےٹیچرمحمد نواز گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں ایس ایس ٹی ٹیچر ہیں، اینٹی کرپشن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ محمد نواز نےزین فاطمہ نامی لڑکی کو 3لاکھ روپے کےعوض بی اے کی جعلی ڈگری فروخت کی، جبکہ اسکےعلاوہ بھی ایل ایل بی ڈگری سمیت 4مزید ڈگریاں بھی بیچیں،اینٹی کرپشن کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ ٹیچر سمیت کراچی یونیورسٹی کا ایک کلرک بھی جعلی ڈگریوں کی فروخت میں ملوث ہے،دوران تفتیش اینٹی کرپشن نے3لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے،اس سلسلے میں اینٹی کرپشن حکام کی جانب سےمزیدتفتیش جاری ہے ۔
تازہ ترین