کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) قمبرانی روڈ کلی لاشار آباد میں موٹرسائیکل چھیننے میں ناکامی پر راہزنوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق کلی لاشار آباد کا رہائشی نوجوان یار محمد ہفتے کی شب موٹرسائیکل پر بازار سے گھر جا رہا تھا وہ جسے ہی کلی میں پہنچا تو دو نامعلوم افراد نے اس سے اسلحے کے زور پر موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی نوجوان نے مزاحمت کی اور شور مچایا جس پر رہزان اس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔