• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے تھانہ حضرو اٹک میں گیارہ اگست 2011کو درج ہونے والے اغوا برائے تاوان کیس کے ملزم کو مغوی اور گواہان کی طرف سے پہچاننے سے انکار پر بری کر دیا جبکہ مالاکنڈ میں قید دوسرے ملزم کا کیس بعد میں چلے گا۔ حضرو پولیس نے نجی بینک کے مینجر محمد الیاس کو تاوان کی خاطر اغواء کرنے کے الزام میں شاہجہان اور ولی محمد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ولی محمد کسی اور کیس میں مالاکنڈ جیل میں قید ہے جس پر شاہجہان کا مقدمہ علیحدہ کر کے ٹرائل ہوا تو مدعی وگواہان نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کر دیا جس پر بریت کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ملزم کے آنے پر اس کا ٹرائل ہوگا۔
تازہ ترین