لاہور(نمائندہ جنگ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کا ریموٹ کنٹرول شر یف خاندان کے پاس ہے ۔ اپنے دفتر میں پر یس کانفر نس میںانہو ں نے کہا کہ جب نہال ہاشمی کسی ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو (ن) لیگ ان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیتی ہے مگر جیسے ہی معاملہ ٹھنڈا ہوتا ہے تو یہی (ن) لیگ نہال ہاشمی کو سینے سے لگا لیتی ہے۔