• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے کیس کی سماعت آج ہوگی

لاہور( این این آئی)سابق وزرائے اعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف غداری کے مقدمے کی کارروائی کیلئے کیس کی سماعت (آج )ہوگی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربرا ہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر پر مشتمل تین رکنی فل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ نواز شریف ہائیکورٹ لاہور یا احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہونے سے متعلق اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کےخلاف پیرکو نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی۔

تازہ ترین