• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دو منگنیاں ٹوٹنے کے بعد مانی سے شادی ہوئی ‘


پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ثمینہ پیرزادہ کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو منگنیاں ٹوٹنے کے بعد ان کی اداکار مانی سے شادی ہوئی۔

نامور اداکارہ حرا مانی نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اداکار اور میزبان مانی سے شادی کرنے کے لیے اپنے سابق منگیتر کو دھوکا دیاتھا ،اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ مانی سے شادی سے قبل ان کی دو منگنیاں رہ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے حرا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ مانی سے شادی سے قبل ان کی دو منگنیاں ٹوٹیں ہیں، جن میں سے ایک ان کا کزن تھا۔ اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے حرا نے بتایا کہ’ مانی سے شادی کے بعد میری زندگی بدل گئی، انہوں نےمیرا ہر خواب پورا کیا ۔ ‘

معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے حرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کالج کے دنوں میں مانی کی بہت بڑی فین تھیں، مانی ان کی سہیلی کا دوست تھا۔ اکثر مانی اور ان کی دوست کی ملاقات میں حرا ساتھ ہوتی تھیں،حرا اور مانی کی پہلی ملاقات میں ہی انہیں مانی پسند آگئے تھے۔ حراکی منگنی ہوگئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی دوست کے فون سے مانی کا نمبر چرایا اور ان سے بات چیت شروع کردی۔

حرا نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے اپنے منگیتر کو دھوکہ دیا ہے، ان سے تھوڑی سی بات چیت کرکے میں فون بند کردیتی تھی کہ مجھے نیند آرہی ہے اور پھر ساری رات میں مانی سے بات کرتی تھی‘۔

ثمینہ پیرزادہ کا شو عام طور پر مشہور شخصیات کی زندگیوں کے بارے میں پوشیدہ معلومات کو لوگوں تک پہنچانا ہوتا ہے، باقی دوسرے اداکاروں کی طرح حرا بھی اپنی زندگی میں آنے والے برے وقت اور واقعات کو بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

اس سے قبل اداکارہ مایا علی،صنم بلوچ ، حنا الطاف اوراداکارہ نور ظفر خان بھی ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کر چکی ہیں۔

تازہ ترین