• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات کیوں منسوخ ہوئی؟

بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ ہونے کی وجہ بتادی، اُن کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کےدرمیان ہونے ملاقات اس لئے منسوخ کی گئی کیونکہ ’’سشما سوراج نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مجوزہ ملاقات سے پہلے وزیر اعظم آفس کو اعتماد میں نہیں لیا تھا‘‘

بھارت نے گزشتہ ماہ مجوزہ ملاقات رضامندی کے صرف 24گھنٹے بعد ہی منسوخ کردی تھی،جس کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کشمیری حریت پسند برہان وانی کی شہادت پر ڈاک ٹکٹ کا اجراء بتائی گئی تھی۔

سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات کیوں منسوخ ہوئی؟
سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا

بھارتی اخبار کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ’’ اس سے ثابت ہوتا ہے سشماسوراج کی بات نہیں سنی گئی،یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات اُنہیں ٹوئٹر منسٹر کہا جاتا ہے‘‘

سابق وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی پر کابینہ کمیٹی میں شامل سینئر وزراءکو اہم فیصلوں پر اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔

یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ تمام اہم فیصلے وزیراعظم ہاؤس کرتا ہے ،دوسرے صرف حکم پر عمل کرتے ہیں،آئین میں طے شدہ کابینہ کلچراب ختم ہوچکا ہے۔

تازہ ترین