لاہور (آئی این پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ وقت آنے پر کرینگے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، عمران خان کی حکومت مقبولیت کھو چکی ہے۔ شہباز شریف کو انصاف ملنا چاہیے۔ پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہوتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے مناسب وقت دیکھا جاتا ہے، زرداری صاحب کی اپنی رائے ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے،اداروں کا احترام لازمی ہے، شہباز شریف کو انصاف ملنا چاہیے، جس طرح کے حالات ہیں لگتا نہیں حکومت مدت پوری کرے گی۔