اسلام آباد (خبرایجنسی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا احتساب شروع ہوگیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو 50لاکھ مکان بنوانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینا ہوں گی،موجودہ حکومت کے 65روز مکمل ہوگئے، تاہم اس کے 100روز مکمل ہونے کا انتظار ہے۔