• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہان کو زرداری پر بات کرنے سے پہلے سات بار منہ دھونا چاہیے ،پیپلز پارٹی

اسلام آباد،کراچی (وقائع نگار،نیوز ایجنسیاں ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت دراصل بدہواس ٹولے پر مشتمل ہے،چوہان کو زرداری پر بات کرنے سے پہلے سات بار منہ دھونا چاہیے، اگر ہم آمروں کو جواب دے سکتے ہیں تو یہ کیا چیز ہیں،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے عمران کی اصلیت بیان کی ہے جس کی وجہ سے وزراءکی زبانیں کنٹرول سے باہر ہوگئی ہیں، حقیقت بھی یہ ہے کہ عمران نیازی سے نہ ملک سنبھالا جا رہا ہے، نہ معیشت،ملک کو بھی چندے پر چلانا چاہتے ہیں، سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہاکہ چندہ چور وزیراعظم معصوم عوام کو گھر کے خواب دکھا کر ان کی جمع پونجی لوٹنا چاہتے ہیں۔آصف زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کے پھٹیچر اور ریلو کٹے جو زبان استعمال کر رہے ہیں اس کا خمیازہ جعلی خان کو بھگتنا ہوگا، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ سیاست کا جواب سیاست سے دینا چاہتے ہیں، ذاتیات پر حملے برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین